📱 خبرتوڑ
لوڈ ہو رہا ہے...
🗑️ صحافتی کوڑا 📌 فوتیدگی: مشہور مزاح گو شاعر اور فلمی نغمہ نگار راجامہدی علی خان بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کے سگے بھانجے تھے۔ انھوں نے ’’زمیندار‘‘ میں کسی متوفیٰ کی خبر میں لکھا لفظ ’’فوتیدگی‘‘ ایسے ہی جانے دیا۔ اخبار چھپ کر آیا تو مولانا لفظ فوتیدگی دیکھ کر سخت ناراض ہوئے اور اپنے بھانجا جی کو دفتر سے چلتا کیا۔ راجا صاحب کو کبڑے کو لات پڑنے کے مصداق یہ فارغ خطی راس آگئی۔ وہ بمبئی پہنچے اور فلمی گیت نگاری میں خوب نام کمایا۔

سانجھ کاری

جمعہ، 16 اکتوبر، 2026

فوتیدگی


مشہور مزاح گو شاعر اور فلمی نغمہ نگار راجامہدی علی خان بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کے سگے بھانجے تھے۔انھوں نے ’’زمیندار‘‘ میں کسی متوفیٰ کی خبر میں لکھا لفظ ’’فوتیدگی‘‘ ایسے ہی جانے دیا۔ اخبار چھپ کر آیا تو مولانا لفظ فوتیدگی دیکھ کر سخت ناراض ہوئے اور اپنے بھانجا جی کو دفتر سے چلتا کیا۔راجا صاحب کو کبڑے کو لات  پڑنے کے مصداق یہ فارغ خطی راس آگئی ۔ انھوں نے لاہور چھوڑا اور بمبئی پہنچے ۔ وہاں  فلمی گیت نگاری میں خوب نام کمایا اور ایک جہان کو اپنی مزاحیہ شاعری سے محظوظ کیا۔

ہمارے  دور کے بزرگوں کا  اردو املا کے باب میں جین زی سے اتفاق ہے۔ ہر دو فریق  فرماتے ہیں: لفظ فوتیدگی  کا استعمال درست ہے، کیونکہ یہ اب عام ہوچکا ہے لیکن اس کا   کیا کیا جائے عام ایسا ہوا ہے کہ اس کو عامی ہی برتتے ہیں،خواص اس  لفظ  کی ترکیب وتشکیل سے چڑتے ہیں۔بعض کا تو بس نہیں چلتا ، ورنہ وہ فوتیدگی کو  جناب اسداللہ خان غالب اور انشاء اللہ خان انشاء  مرحوم کے ہاں چھوڑ آئیں اور انھیں  یہ کہہ آئیں:’’ بھائی بڑے میاں صاحب  اس لفظ کو ذرا دیکھ لیجو ،اس نے بہت سوں کو پریشاں کررکھا ہے۔ خیر جو سرے سے اس لفظ کو منھ ہی نہیں لگاتے ،ان کی بلا سے ۔انھیں کیا پڑی ہے، اس غیر ضروری بحث میں کُودنے کی۔  وہ اللہ کے پاس جانے والے  کے کفن ہی میں ایسے الفاظ کو رکھ کر  دفن کردیتے ہیں۔ وہ سیدھے سبھاؤ اعلان کرتے ہیں:

’’بھائی بشیر مشین والے کی نُوں ، اللہ دتے بیری والے کی بھابھی ، بھائی نذیر فوجی کی بیوی ، بابو مسکین  کی والدہ  اور کاشی سربلند کی دادی قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں۔ان کی نمازجنازہ شمال والے قبرستان  میں ٹھیک دوپہر دوبجے ادا کی جائے گی۔‘‘

یوں وہ ’’فوتیدگی  ‘‘کے درست یا غلط  استعمال سے بچ جاتے ہیں اور وفات ہی سے بڑے احسن طریقے سے کام چلا لیتے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

بلاگ فہرست

فیچرپوسٹ

ورکنگ باؤنڈری ، لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد

امتیاز احمد وریاہ بھارت کے ساتھ پاکستان  کی واضح برتری   پر منتج ہونے والے  حالیہ  ’’فضائی ملاکھڑے‘‘ اور محدود پیمانے   پربرّی جنگ کے دورا...

مقبول تحریریں

Post Top Ad

Pages

SoraTemplates

Best Free and Premium Blogger Templates Provider.

Buy This Template