📱 خبرتوڑ
لوڈ ہو رہا ہے...
🗑️ صحافتی کوڑا 📌 فوتیدگی: مشہور مزاح گو شاعر اور فلمی نغمہ نگار راجامہدی علی خان بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کے سگے بھانجے تھے۔ انھوں نے ’’زمیندار‘‘ میں کسی متوفیٰ کی خبر میں لکھا لفظ ’’فوتیدگی‘‘ ایسے ہی جانے دیا۔ اخبار چھپ کر آیا تو مولانا لفظ فوتیدگی دیکھ کر سخت ناراض ہوئے اور اپنے بھانجا جی کو دفتر سے چلتا کیا۔ راجا صاحب کو کبڑے کو لات پڑنے کے مصداق یہ فارغ خطی راس آگئی۔ وہ بمبئی پہنچے اور فلمی گیت نگاری میں خوب نام کمایا۔

سانجھ کاری

پیر، 15 جولائی، 2024

کلام: حضرت سیّد انورحسین شاہ صاحب نوّراللہ مرقدہ

ذِکرِ حسنین رضی اللہ عنہما

----------------------------------------

 دوشِ نبیؐ ؐکے شاہسواروں کی بات کر

کون و مکاں کے راج دُلاروں کی بات کر

جن کے لیے ہیں کوثر و تسنِیم موجزن

اُن تشنہ کام بادہ گُساروں کی بات کر

خُلدِ بریں ہے جن کے تقدُّس کی سیرگاہ

اُن خُوں میں غرق غرق نِگاروں کی بات کر

کلیوں پر کیا گزر گئی پُھولوں کو کیا ہوا

گلزارِ فاطمہؓ  کی بہاروں کی بات کر

جِن کے  نَفس نَفس میں تھے قُرآں کُھلے ہوئے

اُن کربلا کے سِینہ فگاروں کی بات کر

شِمرِ لعیں کا ذکر نہ کر میرے سامنے

شیرِخُدا کے مرگ شِعاروں کی بات کر


(حضرت شاہ صاحب   نے اپنے اجدادِکرام کو یہ ہدیہ عقیدت سنہ   1954-56 کے دور ان  میں کسی وقت پیش کیا تھا۔اسی زمانے میں آپ روزنامہ  نوائے وقت  لاہور سے بھی وابستہ رہے تھے)  

بہ شکریہ : میاں رضوان نفیس صاحب


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

بلاگ فہرست

فیچرپوسٹ

ورکنگ باؤنڈری ، لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد

امتیاز احمد وریاہ بھارت کے ساتھ پاکستان  کی واضح برتری   پر منتج ہونے والے  حالیہ  ’’فضائی ملاکھڑے‘‘ اور محدود پیمانے   پربرّی جنگ کے دورا...

مقبول تحریریں

Post Top Ad

Pages

SoraTemplates

Best Free and Premium Blogger Templates Provider.

Buy This Template